حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے کربلا کے راستے میں پیدل آنے والے زائرین کی ہر طرح سے خدمت اور انتہائی زیادہ پیسہ خرچ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے، جسے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے؛
سوال: آپ ان افراد کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ جو کربلا تک پورے راستے میں پیدل آنے والے زائرین کی ہر طرح سے خدمت کرتے ہیں اور انتہائی زیادہ پیسہ اس سلسلے میں خرچ کرتے ہیں؟
جواب: یہ ایک انتہائی نیک عمل ہے اور دنیا و آخرت میں خدا تعالیٰ انہیں اس کی جزا دے گا۔
حضرت آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف