۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین

حوزہ/ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین حلہ پہنچنا شروع گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین حلہ پہنچنا شروع گئے ہیں اربعین مارچ کے ساتھ موجود نیوز سینٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ رأس البيشة سے کربلا کی جانب پیدل سفر کا آغاز کرنے والے زائرینِ اربعین اس وقت تک تقریباً (584 کلومیٹر) کا فاصلہ پیدل طے کر کے بابل گورنریٹ کے مرکزی شہر حلہ پہنچ چکے ہیں اور کربلا پہنچنے کے لیے انھیں مزید (50 کلومیٹر) کی مسافت طے کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادسیہ گورنریٹ سے بابل گورنریٹ میں آنے والے زائرینِ اربعین کا گرم جوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے اور ان کی مہمان نوازی کے لیے لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھول رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ بابل گورنریٹ وہ پانچواں گورنریٹ ہے کہ جن میں انتہائی جنوبی عراق سے پیدل روانہ ہونے والے زائرین اربعین یکے بعد دیگرے داخل ہوتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .