حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق میں سب سے پہلے بصرہ گورنریٹ کے مومنین کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کرتے ہیں لہذا ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی (29 محرّم 1443هـ) بمطابق (6 ستمبر 2021ء) کو بصرہ کے جنوبی حصہ میں واقع الفاؤ شہر کے آخری قصبے رأس البیشۃ سے مومنین کی بڑی تعداد نے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ کربلا سے تقریبًا 675 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع رأس البیشۃ وہ علاقہ ہے کہ جہاں کے مومنین اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے یہاں مرحوم آيت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ) کے مؤسّسةُ الشعائر اور دیگر مواکب کے تعاون سے نواں سالانہ اربعین مارچ سمینار منعقد ہوا جس میں علاقے کے مومنین اور بہت سی علمی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
(من البحر إلى النحر) "سمندر سے مقتل تک" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سمینار کی انتظامی کمیٹی کے رکن شیخ فیصل عبادی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو اس سیمینار سے مرحوم آیت اللہ حکیم کے خاندان کے کسی فرد نے خطاب کرنا تھا لیکن وہ مرحوم آیت اللہ کی تجہیز وتکفین اور تدفین میں مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکے انھوں نے کہا کہ یہ مراسم عزاداری مذھب حقہ کی بقا اور اسمترار کے اہم ترین اسباب میں سے ایک ہیں اور ہمیں اللہ کے زیادہ قریب لے جاتے ہیں۔
اس وقت بصرہ کے دیگر علاقوں سے بھی مومنین رأس البیشۃ سے نکلنے والے قافلے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور کربلا کی طرف پیدل آنے والوں کا یہ قافلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
مومنین 25 سے 40 کلو میٹر یا اس سے بھی زیادہ کا سفر ہر روز پیدل طے کرتے ہیں اور کئی دنوں بلکہ ہفتوں تک پیدل چلنے کے بعد کربلا پہنچتے ہیں اور اربعین امام حسین علیہ السلام کی مراسیم کے احیاء میں شریک ہوتے ہیں۔
کربلا آنے والے تمام راستوں میں امام بارگاہوں، حسینیات اور مواکب میں پیدل آنے والے مومنین کی رہائش اور طعام کے بھر پور انتظامات کیے جاتے ہیں اس وقت بصرہ کی حدود میں سڑک کے دونوں اطراف خدماتی مواکب کی بہت بڑی تعداد مومنین کو ہر طرح کی سروس فراہم کر رہے ہیں اور انفرادی طور پر گھروں اور دیگر مقامات میں زائرینِ اربعین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اس کے علاوہ ہیں۔
![رأس البيشۃ؛ جہاں سے اربعین امام حسین (ع) کے ملینز مارچ کا آغاز ہو چکا ہے رأس البيشۃ؛ جہاں سے اربعین امام حسین (ع) کے ملینز مارچ کا آغاز ہو چکا ہے](https://media.hawzahnews.com/d/2021/09/09/4/1208905.jpg)
حوزہ/ کربلا سے تقریبًا 675 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع رأس البیشۃ وہ علاقہ ہے کہ جہاں کے مومنین اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں۔
-
رأس البیشۃ کے مومنین اربعین امام حسین (ع)کے لئے سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں
حوزہ/چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق میں سب سے پہلے بصرہ ڈویژن کے مومنین کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کرتے ہیں۔ صفر کے پہلے دن ہی سے بصرہ کے جنوبی…
-
راہِ بہشت: اربعین مارچ ذی قار کے آخری ضلع البطحاء میں پہنچ گیا ہے
حوزہ/ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا جانے والے زائرین اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت وہ ذی قار گورنریٹ کے آخری ضلع البطحاء پہنچ گئے ہیں۔
-
دنیا کا منفرد جلوس عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) برآمد ہو چکا ہے
حوزہ/اس منفرد جلوس میں شرکت کرنے والے ظہر سے پہلے قنطرة السلام پہ جمع ہو جاتے ہیں اور یہاں آنے والوں کی اکثریت گھروں سے پیدل ہی نکلتی ہے اور دسیوں کلو…
-
امام حسین (ع) کا چہلم اور افغانستان کے حالات؛ دارالحکومت کابل میں گونجے یا حسین کے نعرے، پورے ملک میں مجلس و ماتم
حوزہ/ ہر سال ہزاروں افغان شہری اربعین کے موقع پر عراق میں پیدل مارچ میں حصہ لیتے تھے، لیکن اس سال سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں ملک کی صورتحال…
-
چہلم شہدائے کربلا پیدل مارچ میں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی
حوزہ/اگر امریکہ اور سعودی کے ڈالر اور ریال کے بل بوتے پر یزیدی مفتی چند ہزار افراد کو جمع کر سکتے ہیں تو پاکستان کے کروڑوں شیعہ اور سنی مسلمان عشق اہلبیت…
-
جلوس عزاء (ركضة طويريج) کے فضائی مناظر اور ایک معلوماتی رپورٹ
حوزہ/یہ جلوس عزاء اس وقت دنیا میں امام حسین(ع) کی یاد میں نکلنے والا سب سے بڑا جلوس ہے کہ جو تمام اقوام عالم کے لیے تاریخی لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔…
-
عاشقان حسینی کربلا کی جانب رواں دواں/ شدیدی گرمی میں بھی اربعین واک جاری
حوزہ/ عراق کے دور دراز شہروں اور دیہاتوں کے باشندوں بالخصوص شہر کربلا سے دور رہنے والے سرحدی باشندوں نے حضرت امام حسین (ع) اور شہداء کربلا کا چہلم منانے…
-
مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کی استاد:
ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی کو اپنی زندگی میں عملی طور پر پیش کرنا چاہئے
حوزہ/ محمدلو نے کہا: ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی اور خصوصیات کو دنیا کو دکھانا چاہئے اور اسی طرح ہمیں اربعین واک کی خوبصورتی کو اپنی زندگی میں عملی طور…
-
کراچی میں سفر عشق، مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے ہزاروں عزاداروں کی اربعین واک جاری
حوزہ/ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس دس، پندرہ پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوے۔
-
اربعین کے سفر کی مدت میں اضافہ/ زائرین کو پہلی صفر سے ہی نجف اور کربلا میں خدمات فراہم کی جائیں گی
حوزہ/ ایران کے وقف بورڈ کےثقافتی اور سماجی نائب حجۃ الاسلام غلام رضا عادل نے کہا: اربعین کے سفر کی مدت میں کیا جا رہا ہے تا کہ زائرین اس معنوی سفر سے…
-
اربعین کا عظیم اجتماع معاشرہ و مسلمانوں میں بیداری کو آشکار کررہا ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ اربعین کا عظیم اجتماع اس وقت عالم اسلام کی ایک عظیم علامت میں تبدیل ہوگیا ہے کہ جو درحقیقت ظلم سے مقابلے کے خلاف انسانی معاشروں اور مسلمانوں میں…
-
اربعین مارچ کی سب سے اہم خصوصیت زائرین کا ایک دوسرے کا احترام، خواہر زہرا ایرانی
حوزہ/ زیارتی سفر میں جو سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے وہ زائر کا ادب اخلاق ہے میں یہاں دیکھ رہی ہوں کہ اس سفر مبارک پر زائر کے جانے آنے کا طریقہ اس کے…
-
راہِ بہشت؛ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین کا حلہ سے سفر جاری
حوزہ/ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین حلہ پہنچنا شروع گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ