۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اربعین کراچی

حوزہ/ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس دس، پندرہ پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں اربعین حسینیؑ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، کراچی سمیت ملک بھر میں جگہ جگہ قریہ قریہ مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ تھا، کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس میں میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے سفر عشق اربعین واک کی گئ۔

تفصیلات کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے شہر نجف اشرف سے کربلا معلیٰ میں چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کرنے کیلئے عراق سمیت دنیا بھر سے آئے کروڑوں عزادار قافلوں کی شکل میں 80 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہیں، جسے مشی، پیادہ روی یا اربعین واک کہا جاتا ہے، اسی طرز پر کراچی میں بھی چہلم شہدائے کربلا کے مرکز جلوس میں شرکت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین، مرد بچے بوڑھے عزادار قافلوں کی شکل میں پیدل سفر کرنے کا سلسلہ کا سے ہی جاری تھا، ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس دس، پندرہ پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔

پیدل سفر کرنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل تھے، اسٹیل ٹاؤن، لانڈھی کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی سے آنے والے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور پیدل عزادار شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے، جبکہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف سی ایریا، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی سے آنے والے عزادار شاہراہ پاکستان اور یونیورسٹی روڈ کے راستے سے آتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے، اس کے علاوہ بھی مختلف علاقوں سے پیدل عزادار مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جلوس میں شرکت کی۔

مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے والے عزاداروں کیلئے راستوں میں جگہ جگہ بڑے پیمانے پر سبیلوں، نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سفر عشق کے موقع پر اربعین واک کے پیچھے گزرگاہوں پر گروپ کی شکل میں عزادار صفائی کرتے جا رہے تھے۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکلنے کے بعد روائتی راستوں پر گامزن ہے، جو مغرب تک امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .