۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلام آباد، علامہ راجہ ناصر اور مرکزی صدر آئی ایس او کی تحریک بیداری کے کیمپ میں شرکت

حوزہ/ دوران جلوس آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے تحریک بیداری کے کیمپ میں جا کر ملاقات کی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے اسلام آباد میں مرکزی جلوس کے موقع پر امام بارگاہ انتظامیہ کی اجازت سے ہر سال عزاداروں کی خدمت کیلئے مختلف رضاکار تنظیمیں اپنے اپنے کیمپ لگاتی ہیں۔

گذشتہ روز اس حوالے سے غلط فہمی پیدا ہو جانے کی وجہ سے تحریک بیداری اور آئی ایس او کے نوجوانوں کے درمیان تلخی پیدا ہوئی، پولیس کیس بنایا گیا، بعد ازاں یہ کیس واپس لے لیا گیا۔

آج دوران جلوس مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے تحریک بیداری کے کیمپ میں جاکر ملاقات کی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امسال آل سعود نے سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی، لیکن اہل سنت اور اہل تشیع بھائیوں نے اسے ناکام بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .