۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
پاکستان کا سندھ صوبا نجف تا کربلا کا منظر بن گیا

حوزه/ عزاداری امام حسینؑ کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے خون کے عطیات جمع کرکے امام حسینؑ کے نام پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو عطیہ کئے گئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام سندھ کے مختلف شہروں میں اربعین حسینی نجف تا کربلا کے طرز پہ پیام  عزاداری کے نام پہ  جلوس برآمد کئے گئے، جبکہ  کچھ  شہروں میں حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے خون کے عطیات جمع کرکے امام حسینؑ کے نام پر  تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو عطیہ کئے گئے۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے مثالی عزاداری جلوس کو سندھ میں متعارف کروایا گیا ہے، جس میں تمام شریک افراد پرچم عباس بلند کئے ہوئے، لبیک یاحسینؑ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے جلوس میں مقررہ منزل کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں، اس عزاداری کو اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شیعہ و سنی مسلمانوں سمیت ہندوؤں، عیسائی، سکھ، کولہی مذاہب کے افراد بھی باآسانی شرکت کرتے ہیں، جبکہ جلوس میں کوئی تفریق نہیں ہوتی، نہ ہی ثقافت رکاوٹ بنتی ہیں، اس سال اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ کے 40 شہروں میں مثالی عزاداری کے جلوس نکالے گئے۔

عزاداری امام حسینؑ کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے خون کے عطیات جمع کرکے امام حسینؑ کے نام پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو عطیہ کئے گئے۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری شعبہ عزاداری و تبلیغ سید خادم حسین رضوی نے کہا کہ امام حسینؑ کی عزاداری کے ذریعے انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے قمہ زنی کو ختم کرکے خون کو عطیہ کرنے کی تحریک کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں ایثار و قربانی کا جوش پیدا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، بدین، ماتلی، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، بھٹ شاھ، ھالا، سکرنڈ، نوابشاھ،مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاھ، دادو، جوھی، سیھون، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں پیام عزاداری  اربعین جلوس برآمد کرکے مرکزی پروگرامات میں شرکت کی گئی۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .