جمعہ 20 دسمبر 2024 - 14:58
بچوں کے لیے مناسب اور بامعنی نام انتخاب کریں: امام جمعہ شہر یاسوج

حوزہ/ حجت‌الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے ایران کے شہر یاسوج میں جمعہ کے خطبے کے دوران تاکید کی کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے لیے اچھے، بامعنی اور اسلامی تشخص رکھنے والے ناموں کا انتخاب کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے ایران کے شہر یاسوج میں جمعہ کے خطبے کے دوران تاکید کی کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے لیے اچھے، بامعنی اور اسلامی تشخص رکھنے والے ناموں کا انتخاب کریں، جو ہماری ثقافت اور دینی اقدار سے ہم آہنگ ہوں۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "اللہ تعالیٰ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو انسانی معاشرے کے لیے ایک مکمل نمونہ بنا کر زمین پر بھیجا۔"

امام جمعہ نے مزید کہا کہ بعض عناصر نامناسب نمونہ عمل اور رول ماڈل کو فروغ دے کر معاشرے کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور وہ چاہتے ہیں کہ خواتین اور بچیوں سے حجاب، عفت اور نماز جیسی دینی اقدار چھین لی جائیں۔

انہوں نے کیا کہ بچوں کے لیے ایسے نام رکھے جائیں جن میں معنویت اور اسلامی روح شامل ہو۔ انہوں نے ان والدین پر بھی تنقید کی جو مشکل تلفظ یا بے معنی ناموں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، امام جمعہ نے بلایائے قدرتی سے بچاؤ کے دن کی مناسبت سے کہا کہ ہمیں اپنی عمارتوں کی تعمیر میں انجینئرنگ کے اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے سی سخت شہر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پرانی عمارتیں جدید عمارتوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم تھیں، کیونکہ ان میں بنیادی اصولوں کا خیال رکھا گیا تھا۔

آخر میں انہوں نے توانائی کے بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی قلت کی وجہ سے کئی کارخانے بند ہو چکے ہیں، جس سے روزگار اور پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وسائل کے استعمال میں انصاف اور کفایت شعاری سے کام لیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .