۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
محفل شعر بانوان

حوزہ/ غزہ کی مظلوم خواتین اور بچوں کے نام حرم حضرت معصومہ (س) کے شعبہ ثقافت (خواہران) کی جانب سے خواتین کے لیے "ندای ھبہ" کے عنوان سے ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹڑ کے مطابق، غزہ کی مظلوم خواتین اور بچوں کے نام حرم حضرت معصومہ (س) میں رواق خدیجہؑ میں شعبہ ثقافت (خواہران) کی جانب سے خواتین کے لیے "ندای ھبہ" کے عنوان سے ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

یہ شعری نشست مزاحمتی خواتین کو عنوان قرار دیتے ہوئے منعقد کی گئی، جس میں شعراء نے غزہ کی خواتین اور بچوں کے ایثار، قربانیوں اور فداکاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اشعار پیش کئے۔

حوزہ علمیہ خواہران کی استاد زہرا فخر روحانی نے اس ادبی اجتماع میں تقریر کی اور فلسطین اور غزہ کے حالیہ واقعات کی تشکیل میں خواتین کے کردار پرروشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں حرم حضرت معصومہ (س) کے شعبہ ثقافت (خواہران)نے مزاحمتی تحریک اور غزہ کے عوام کی حمایت میں مختلف پروگرام منعقد کیے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .