۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه اردبیل

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن عاملی نے کہا: نیتن یاہو کو کانگریس میں لا کر اور انہیں بولنے کی اجازت دے کر اور تالیاں بجا کر امریکہ نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ اردبیل حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن عاملی نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: نیتن یاہو کو کانگریس میں لانا اور کانگریس کے ارکان کی جانب سے ان کے پرتپاک استقبال سے ظاہر ہوتا ہے کہ 40 ہزار بے گناہ لوگوں کا خون، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، امریکہ کے ہاتھوں سے بہہ رہا ہے چونکہ انہوں نے ہی نیتن یاہو کو ہتھیار دیے تھے، انہوں نے اسرائیلی فوج کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے 13 بلین ڈالر مدد کی منظوری دی، امریکہ کی نگاہ کی میں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نئی ایرانی حکومت کو اس نکتے پر توجہ دینی چاہیے اور جاننا چاہیے کہ وہ کن خطرناک لوگوں سے مذاکرات کر رہی ہے، اس حکومت کو امریکیوں سے عقلیت اور احترام کی امید نہیں رکھنا چاہیے۔

امام جمعہ اردبیل نے مزید کہا: امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تعریف کرنے والے ارکان نے ثابت کر دیا کہ مغربی جمہوریت قتل و غارت، نسل کشی اور خونریزی کی جمہوریت ہے اور اس کا انسانی حقوق، آزادی اور انصاف سے کوئی تعلق نہیں، کانگریس میں نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے ایک بھی فلسطینی شہری کو نہیں مارا، یہ وہ جھوٹ ہے جس نے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا، لیکن کانگریس نے اس جھوٹ کو مان لیا، اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس میں کتنے خطرناک افراد موجود ہیں اور وہ دنیا کے فیصلے کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .