۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
فلسطین

حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے خاتمے کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے اور حماس مزاحمت کی طرف سے طے شدہ شرائط کے ساتھ جنگ کو روکنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے خاتمے کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے اور حماس مزاحمت کی طرف سے طے شدہ شرائط کے ساتھ جنگ کو روکنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

لبنان

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے دسیوں راکٹوں کی وجہ سے گزشتہ رات آباد کاروں کے لیے جہنم کی رات رہی ہے، میڈیا نے حزب اللہ کے حملوں کی تیز رفتاری پر حیرت کا اظہار کیا، جو تین مرحلوں میں کیے گئے، رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے منگل کی رات کم از کم 80 راکٹ فائر کیے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

بدھ کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے صیہونیوں کو جنگ کا دائرہ وسیع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا: صیہونی دشمن سے ہم کہتے ہیں کہ اگر تمہارے ٹینک لبنان اور جنوب میں داخل ہو تے ہیں تو تمہارے پاس کوئی ٹینک باقی نہیں بچے گا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا: جب تک صیہونی حکومت عام شہریوں کو نشانہ بناتی رہے گی مزاحمت صیہونیوں پر راکٹ فائر کرتی رہے گی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے ایک بار پھر جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطہ ایک بڑی تباہی و ببادی کی طرف جائے گا، لہذا مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

یمن

یمنی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر بمباری کی ہے۔

بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے نام پر امریکہ اور برطانیہ متعدد بار یمنی فوج اور انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

فلسطین

فلسطینی میڈیا نے جمعرات کو بتایا ہے کہ صیہونی فورسز نے غزہ کے وسط میں الزوائدہ اور النصیرات کیمپوں پر مہلک حملے کیے ہیں جس میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے سماء کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 72 روز قبل رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے قبضے کے بعد سے اب تک 292 فلسطینی دم توڑ چکے ہیں، کیونکہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے بدھ کی شب ایک بیان میں عالمی برادری سے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنی خاموشی توڑنے اور غاصب صیہونی حکومت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں 38 ہزار 794 افراد کا قتل عام کیا ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

صیہونی حکومت

اسرائیلی اخبار ماریو نے ایک سروے کیا ہے جس کے نتائج کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مخالفت اپنے عروج پر ہے۔

دوسری جانب صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے بدھ کی رات کہا: نیتن یاہو کا نئی شرائط پر اصرار حماس کے ساتھ مذاکراتی معاہدے کی ناکامی کا باعث بنے گا، برنیا نے جلد از جلد مزاحمتی تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

عراق

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے جنوب میں بندرگاہ پر حملے کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملہ فلسطینی ریاست کی حمایت اور صہیونی جرائم کے جواب میں کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .