۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے گزشتہ شب کے حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے قابض صہیونی فوج کے غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملوں اور بمباری کی خبر دی ہے۔

"الجزیرہ" چینل نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے وسط میں "الزوائدہ" قصبہ اور "النصیرات" کیمپ کو صہیونی فوج کے شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، الزوائدہ میں رہائشی عمارت پر قابض صہیونی فوجیوں کے حملے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ سے الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ صہیونیوں کے النصیرات کیمپ میں رہائشی اپارٹمنٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

دوسری جانب "المیادین" نیٹ ورک نے بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے علاقے "حی الدرج" میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 2 بچیاں شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اور غزہ کی پٹی پر مجرمانہ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے 39 ہزار کے قریب فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 88 ہزار افراد کو زخمی کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .