۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
image.png

حوزہ/ ایام عزا میں قم المقدسہ میں مقیم مغربی افریقہ کے طلاب نے شرف الدین کمپلیکس کی مسجد بلال میں مجلس عز کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں طلاب کرام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام عزا میں قم المقدسہ میں مقیم مغربی افریقہ کے طلاب نے شرف الدین کمپلیکس کی مسجد بلال میں مجلس عز کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں طلاب کرام نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں سب سے پہلے افریقی ملک سینیگال کے طالب علم ’چیرنو منصور کن‘ اور شیخ عبدالله ساجو" نے کلام پاک اور زیارت عاشورہ کی تلاوت کی، اس کے بعد گیمبیا کے طالب علم "سید الہیبہ حیدرا" نے قیام عاشورہ کے مقاصد کے سلسلے میں سیر حاصل گفتگو کی۔

اس کے علاوہ سینیگال میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے "حسین اسدی" نے خطاب کرتے ہوئے قرآن و عترت کی تعلیمات سے خود کو جوڑنے اور متصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عزائے امام حسین علیہ السلام کو ایک انسان ساز مکتب قرار دیا، نیز انہوں نے گزشتہ سال کے دوران جامعۃ المصطفی کے علاقائی نمائندے کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .