۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
شجر کاری مہم

حوزہ/ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے پاکستان میں ایک منفرد سبیل کا اہتمام، درخت تقسیم کر کے کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب مجلس امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں میں پودے تقسیم کر کے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی تاکید کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ گولا ٹو بلوچستان میں درخت تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت، زمین کا حسن ہیں، جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام پر درختوں کے نیاز کی تقسیم بہترین عمل ہے۔ عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ (ص) فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان ، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہیں میں مجالس عزا میں شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .