۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید احمد اقبال رضوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نائب چیئرمین نے ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، آئین و قانون کی بالادستی اور تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور کارکنان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے 26 جولائی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، ملک بھر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، آئین وقانون کی بالادستی اور تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں، مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بجلی کے بھاری بھرکم بل غریب عوام کے لیے درد سر بن چکے ہیں، عمران خان، بشری بی بی و دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو ناحق جیل میں قید کیا گیا ہے، نااہل حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے، یہ ٹولہ جتنی دیر مزید اقتدار میں رہے گا، ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال گھمبیر ہوتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کا اغوا شرمناک ہے، پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری خلاف قانون اور بلا جواز ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آفس کی بندش انتہائی بھونڈی حرکت ہے اور ہائی کورٹ اسلام آباد کے احکامات کی بھی توہین ہے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کے لیے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں، ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لانے اور وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کون سی جمہوری روش ہے، جمعہ کے روز پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہو کر ذمہ دار اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .