۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی وقار کی بحالی کے لئے آج سے ملک بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی وقار کی بحالی کے لئے آج سے ملک بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے، یہ بھوک ہڑتال ایک تحریک کی شکل میں پوری دنیا تک پھیلے گی۔

انہوں نے کہا: ہمارا یہ مہذب اور پرامن احتجاج ان قوتوں کے خلاف ہے جو وطن عزیز کے سیاسی استقلال کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور ملکی وقار و عوامی رائے کو بلڈوز کرنا انکا وطیرہ بن چکا ہے اور جو افراد مادر وطن کے سیاسی و اقتصادی بحران کی ذمہ دار ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: ملک وقوم کو بچانے کے لیے اس ملک کے نوجوانوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا، دوسروں کی لڑائی میں جو پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں، ان کی خواہش ہم کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا: ملک میں ہونے والی ناانصافی، بےروزگاری، ظلم اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف ہم جنگ لڑیں گے، اس بھوک ہڑتال کو تحریک میں بدلنے کے لیے تمام طبقات جمعہ کے روز گھروں سے ضرور نکلیں اور اپنے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .