۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والسلمین سید حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے محرم الحرام کی تبلیغی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے لیے دینی مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے محرم الحرام کی تبلیغی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے لیے دینی مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

محترم و مکرم مدیران و اساتذہ مدارس

السّلام علیکم

جیسا کہ آپ علمائے کرام ذوی الاحترام اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک چوتھائی تعداد اہل تشیع کی ہے اور پورے پاکستان میں الحمد للّہ ہمارے مدارس کی تعداد بھی چھ سو کے قریب ہے۔

پورے پاکستان کے ہر قریہ و گاؤں میں مسجد و امام بارگاہ بھی موجود ہیں، جن کی تعداد ہزاروں میں ہیں، لیکن ان کا باقاعدہ ریکارڈ کہیں بھی مرتب نہیں ہے۔ بعض احباب نے اپنے علاقے میں تو کام کیا ہے، لیکن پورے پاکستان میں کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں۔

لہٰذا آپ علمائے کرام سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقے کی مساجد، امام بارگاہیں، علمائے کرام (جو کہ مدارس کے علاؤہ مشغول بہ خدمت ہیں)، ذاکرین عظام، بانیان عشرہ ہائے محرم الحرام اور متولیان مساجد و امام بارگاہ کی ایک لسٹ بنا کر وفاق المدارس کے ایڈریس پر ارسال فرمائیں، تاکہ اس پورے ریکارڈ کو ایک کتابی شکل میں شایع کیا جاسکے۔

جیسے دن بہ دن عزاداری سید الشہداء میں اضافہ ہو رہا ہے، مساجد و امام بارگاہیں جو نئے تعمیر ہور ہے ہیں، وہ بھی لسٹوں کی شکل میں اندراج کر کے بھیجیں، تاکہ وہ بھی ریکارڈ کا حصہ بن جائیں۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت آپ سب کے شاملِ حال ہو۔

والسّلام

سید ریاض حسین نجفی

صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

21/07/2024

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی کا مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے نام اہم پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .