۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کا جامعہ عزیز المدارس چیچہ وطنی کا دورہ

حوزہ/ علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ عزیز المدارس چیچہ وطنی کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، معروف عالم دین، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ITP کے وائس پریزیڈنٹ علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ عزیز المدارس چیچہ وطنی کا دورہ کیا ہے۔

اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے جامعہ ہذا کے بانی اور پرنسپل بزرگ عالم دین علامہ محمد رمضان غفاری سے ملاقات کی۔

علامہ عارف حسین واحدی کا جامعہ عزیز المدارس چیچہ وطنی کا دورہ

دونوں بزرگان کی ملاقات کے دوران گفتگو میں ملی، مذہبی و تدریسی امور کے علاوہ محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ملاقات کے دوران مولانا محمد تقی شیرازی اور مولانا محسن عباس غفاری بھی موجود تھے۔

علامہ عارف حسین واحدی کا جامعہ عزیز المدارس چیچہ وطنی کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .