۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ عارف حسین واحدی سے مختلف مسالک کے جید علماء کرام کی ملاقات

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی رہائشگاہ پر مختلف مسالک کے جید علماء کرام نے ان سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ پیر سید صفدر گیلانی،معروف اہلسنت عالم دین علامہ ملک حیدر علوی اور پیر آف چاندنہ شریف علامہ انوار الزمان نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملک میں موجودہ ملی، مذہبی، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ خاص کر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی فعالیت کو مزید بہتر بنانے پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے ایک قادیانی کے بارے میں فیصلہ بھی زیر بحث آیا اور طے پایا کہ جلد اس موضوع پر کونسل کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔ علمائے کرام نے واحدی صاحب کے گھر خوبصورت لائبریری کو بھی انتہائی دلچسپی سے دیکھا۔

علامہ عارف حسین واحدی سے مختلف مسالک کے جید علماء کرام کی ملاقات

قابل ذکر ہے کہ علامہ عارف حسین واحدی نے علمائے کرام کو مرکز افکار اسلامی کی جانب سے شائع شدہ نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ بھی گفٹ کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .