۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ملاقات

حوزہ/ اسلام آباد؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاھر محمود اشرفی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاھر محمود اشرفی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی خلفشار کے خاتمے اور بین المذاہب والمسالک ہم آہنگی کی فضاء کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے اتحاد و وحدت کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی امور اور انتخابات کی وجہ سے مذہبی ہم آہنگی اور وحدت کی فضاء متاثر نہیں ہونی چاہیئے، بلکہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو سیاسی انتشار و افتراق کی فضاء کو بھی بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے، کیونکہ اسی میں ملک اور امت کی بہتری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .