۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ملاقات

حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حضرت آیت اللہ العظمٰی السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی سے نجف اشرف میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات آج مورخہ 23 فروری بروز جمعہ کو آیت اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ العالی کے دفتر نجف اشرف میں ہوئی، جس میں حضرت آیت اللہ العظمٰی سیستانی نے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی پاکستان میں موجودگی کو باعث افتخار قرار دیا اور محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ اور علامہ سید قاضی نیاز حسین نقویؒ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

اس دوران، اسلامی دنیا، بالخصوص پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ سید مرید حسین نقوی، جناب سید مہدی حسن نقوی اور مولانا کرم علی حیدری موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .