۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
دیدار گروه بین الملل حوزه علمیه مشکات قم با مسئولان دانشگاه الطوسی نجف

حوزہ/ حوزہ علمیہ مشکات قم کے بین الاقوامی وفد نے نجف اشرف میں الطوسی یونیورسٹی کالج کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مشکات قم کے ایک وفد نے نجف اشرف کے الطوسی یونیوسٹی کالج کا دورہ کیا، اس موقع پر یونیوسٹی کے انتظامی اور مالیاتی امور کے نائب صدر ڈاکٹر جاسم القرہ غولی اور علمی امور کے نائب صدر ڈاکٹر ہدیٰ السلامی نے ان کا استقبال کیا۔

اس ملاقات میں حوزہ علمیہ مشکات کے بین الاقوامی وفد کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ایمانی مقدم، اور شعبہ مواصلات کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین فرید قہستانی اور ان کے ہمراہ ایک وفد موجود تھا۔

اس ملاقات میں علمی امور بالخصوص اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں ان دونوں مراکز کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مہمان وفد کو کالج کی مختلف سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .