۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل

حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے شعبۂ ثقافت اور تربیت کی جانب سے 'ایام اللہ' انقلابِ اسلامی ایران کی مناسبت سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے زندگی نامے پر مشتمل کتاب " امام خمینی کی خاندانی سیرت و زندگی" کی کتاب خوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفٰی العالمیہ پاکستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت کی جانب سے انقلابِ اسلامی ایران کی مناسبت سے مشہور کتاب " امام خمینی کی خاندانی سیرت و زندگی "کی کتاب خوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

جامعۃ المصطفٰی شعبۂ پاکستان کے شعبۂ ثقافت و تہذیب کی جانب سے مقابلۂ کتاب خوانی کا انعقاد؛ فاطمیہ ایجوکیشنل کی طالبات کی بھرپور شرکت

مقابلۂ کتاب خوانی کا مقصد امام خمینی کی خاندانی سیرت و زندگی سے آگاہی حاصل کرنا، درس لینا اور زیادہ سے زیادہ علمی مقابلوں میں شرکت کرنا ہے، تاکہ طلباء و طالبات بڑھ چڑھ کر مقابلوں میں حصہ لے کر معلومات کا دائرہ وسیع کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

جامعۃ المصطفٰی شعبۂ پاکستان کے شعبۂ ثقافت و تہذیب کی جانب سے مقابلۂ کتاب خوانی کا انعقاد؛ فاطمیہ ایجوکیشنل کی طالبات کی بھرپور شرکت

اس علمی مقابلے میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان کی طالبات کے ساتھ ساتھ سکول اور کالج کی طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مقابلے میں کل 50 طالبات نے شرکت کی، مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو نقد و نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

جامعۃ المصطفٰی شعبۂ پاکستان کے شعبۂ ثقافت و تہذیب کی جانب سے مقابلۂ کتاب خوانی کا انعقاد؛ فاطمیہ ایجوکیشنل کی طالبات کی بھرپور شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .