۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ شب نیمہ شعبان المعظم، شب برات کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد آزاد کشمیر پاکستان میں اعمال نیمہ شعبان کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پندرہ شعبان المعظم ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں اعمال نیمہ شعبان کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز شب دو بجے کیا گیا اور پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے اعمال شب نیمہ شعبان کی تفصیل و فضیلت بیان کی اور اپنے خوبصورت انداز میں دعائے کمیل پڑھی۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد میں شب برات کے موقع پر اعمال و شب بیداری

پندرہویں شعبان کی رات شب برات کے نام سے مشہور ہے ۔اس شب کو شب برات اس لئے کہتے ہیں، کیونکہ اس رات میں خدا بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد کے برابر لوگوں کو جہنم کی آگ سے نجات دیتا ہے۔

شعبان کا مہینہ قرب الٰہی و رحمت خداوندی کا مہینہ ہے جس کے تمام گھنٹے، ایام ہر لحظہ اور مخصوصا نیمہ شعبان کی شب و روز مؤمنین اور امام مہدی علیہ السلام سے محبت کرنے والوں کے لئے استفادہ کا وقت ہے۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد میں شب برات کے موقع پر اعمال و شب بیداری

تفصیلات کے مطابق، اعمال کا اختتام زیارت امام حسین علیہ السلام سے کیا گیا اور دعا کی درخواست کی گئی کہ آج کی شب میں خلوص نیت اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ خدا کو آئمہ اطہار اور خصوصاً امام مہدی علیہ السلام کا واسطہ دے کر اس دنیا سے ظلم و جور کے خاتمے اور امام کے ظہور کے لیے دعا کی جائے۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد میں شب برات کے موقع پر اعمال و شب بیداری

تمام شرکائے محفل کے لئے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان کی جانب سے سحری کا اہتمام کیا گیا۔

آخر میں نماز فجر کی ادائیگی، سلام آخر اور دعائے امام زمانہ سے محفل کا اختتام کیا گیا۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد میں شب برات کے موقع پر اعمال و شب بیداری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .