۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد

حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں شب قدر کی مناسبت سے اعمال کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز شب 9:00 بجے کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں شب قدر کی مناسبت سے اعمال کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز شب 9:00 بجے کیا گیا ۔ جس میں پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے اعمال شب قدر کی تفصیل و فضیلت کو بیان کیا اور خواہر شہربانو کا ظمی اور خواہر عزیز النساء نقوی صاحبہ نے اپنے خوبصورت انداز میں دعائے جوشن کبیر ، زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھیں ۔

اعمال کا اختتام زیادت امام حسین علیہ السلام سے کیا گیا ۔اور دعا کی درخواست کی گئی کہ آج کی شب میں خلوص نیت اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ خدا کو آئمہ اطہار اور خصوصاً امام مہدی علیہ السلام کا واسطہ دے کر اس دنیا سے ظلم و جور کے خاتمے اور امام کے ظہور کے لیے دعا کی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .