جمعرات 20 فروری 2025 - 20:11
انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل مظفر آباد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

حوزہ/انقلابِ اسلامی ایران کی چھیالیس ویں سالگرہ کی مناسبت سے 18 فروری 2025 کو فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی چھیالیس ویں سالگرہ کی مناسبت سے 18 فروری 2025 کو فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل مظفر آباد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں انقلابِ اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے حصہ لیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، تلاوتِ قرآن کے بعد فاطمیہ کی طالبات نے نعت، قصیدہ اور ترانے پیش کیے۔ حوزہ کی طالبہ محترمہ تحسین نے خطاب کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل مظفر آباد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

پروگرام کے آخر میں مہمانِ خصوصی حجت الاسلام و المسلمین مولانا بشارت موسوی نے انقلابِ اسلامی ایران کی چھیالیس ویں سالگرہ کے موقع پر فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد کئے گئے پروگرام میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی ایران کے اثرات، ثمرات اور عام انقلاب اور انقلابِ اسلامی ایران میں فرق کو نہایت ہی مؤثر انداز میں بیان کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین مولانا بشارت موسوی نے طلبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے انقلاب آئے، مگر باقی نہ رہ سکے، لیکن انقلابِ اسلامی ایران ایسا انقلاب ہے جو ابھی تک جاری ہے اور اسے پایا تکمیل تک امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ پہنچائیں گے۔ انقلابِ اسلامی ایران اس لیے جاری ہے، کیونکہ اس کی بنیاد احکامات الٰہی اور سیرتِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور آئمہ اطہار علیہم السّلام پر ہے۔پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ سے ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha