اتوار 7 ستمبر 2025 - 14:21
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں جشن آغازِ امامت امام زمانہؑ اور عیدِ زہرا (س) کا انعقاد

حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں آغازِ امامت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور جشنِ عید زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں آغازِ امامت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور جشنِ عید زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک پُرمسرت محفل کا انعقاد کیا گیا۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں جشن آغازِ امامت امام زمانہؑ اور عیدِ زہرا (س) کا انعقاد

جشن میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پیش کی گئی۔ اس کے بعد امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں قصائد پڑھے گئے جبکہ المصفیٰ کی ایک طالبہ نے منظوم کلام پیش کیا۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں جشن آغازِ امامت امام زمانہؑ اور عیدِ زہرا (س) کا انعقاد

پروگرام کے اختتام پر پرنسپل فاطمیہ، محترمہ سیدہ فضہ مختار نقوی صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ربیع الاول کی متعدد اہم مناسبتیں ہیں جن میں آغاز امامت امام زمانہ علیہ السلام، غدیرِ ثانی، سوگِ کربلا کا اختتام، عیدِ زہرا سلام اللہ علیہا اور قاتلان امام حسین علیہ السلام کی سزا کا دن شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کے بعض مستحب اعمال ہیں جیسے صدقہ و انفاق، کھانا کھلانا، نئے کپڑے پہننا اور مریض کی عیادت کرنا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha