پیر 8 ستمبر 2025 - 11:59
رسول اللہ (ص) کی ذات کرامت، سلامتی اور خیر و برکت کا سرچشمہ ہے: سیدہ فضہ مختار نقوی

حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں ولادتِ رسول (ص) کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں طالبات و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرتِ نبوی کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انسانیت کے لیے رحمت و ہدایت کا سرچشمہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک شاندار اور روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس میں طالبات کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رسول اللہ (ص) کی ذات کرامت، سلامتی اور خیر و برکت کا سرچشمہ ہے: سیدہ فضہ مختار نقوی

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعتیہ کلام کے ذریعے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا۔ طالبات نے ڈراموں اور ٹیبلو کی صورت میں عہدِ نبوی کے حالات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا، جبکہ توشیح خوانی نے محفل کو مزید روحانی رنگ عطا کیا۔

رسول اللہ (ص) کی ذات کرامت، سلامتی اور خیر و برکت کا سرچشمہ ہے: سیدہ فضہ مختار نقوی

اس موقع پر جامعہ ثانیہ زہراء کی پرنسپل محترمہ سیدہ رخشندہ کاظمی اور فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی پرنسپل محترمہ سیدہ فضہ مختار نقوی نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ محترمہ سیدہ فضہ مختار نقوی نے حضرت علی علیہ السّلام کے فرمان کی روشنی میں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی ذات سب سے اعلیٰ اور بہترین سرچشمہ ہے، جو کرامت، سلامتی اور خیر و برکت کا مرکز ہے۔ آپ ﷺ کی برکت سے نیک دل اللہ کی طرف متوجہ ہوئے، دشمنی اور انتقام کے شعلے بجھ گئے، بھائی چارہ قائم ہوا اور حق و باطل کے درمیان تمیز واضح ہوئی۔ آپ ﷺ نے کمزوروں کو عزت بخشی اور متکبر و مغرور افراد کے تکبر کو توڑا۔ آپ ﷺ کا ہر قول اور سکوت حق کی ترجمانی کرتا ہے۔

رسول اللہ (ص) کی ذات کرامت، سلامتی اور خیر و برکت کا سرچشمہ ہے: سیدہ فضہ مختار نقوی

تقریب کے دوران سالِ چہارم کی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ "یومِ معلم" کے موقع پر تمام معلمات کو انعامات پیش کیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha