بدھ 10 ستمبر 2025 - 16:10
وحدت محض نعرہ نہیں، بلکہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر چل کر امت تفرقے سے نکل کر ایمان و اخوت کی روشنی میں سانس لے سکتی ہے، مقررین

حوزہ/ ہفتۂ وحدت اور میلادِ صادقینؑ کے موقع پر، مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان میں ”مصطفیٰ کی بشارت اور صادق کی تفسیر“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جشنِ میلاد منعقد ہوا، جس میں مدرسے کی اساتذہ اور کثیر تعداد میں طالبات سمیت مہمانانِ خصوصی نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ وحدت اور میلادِ صادقینؑ کے موقع پر، مدرسہ بنت الہدیٰ سید چھپرہ ضلع کرنال ہریانہ ہندوستان میں ”مصطفیٰ کی بشارت اور صادق کی تفسیر“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جشنِ میلاد منعقد ہوا، جس میں اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت محض نعرہ نہیں، بلکہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر چل کر امت تفرقے سے نکل کر ایمان و اخوت کی روشنی میں سانس لے سکتی ہے، مقررین

ہفتۂ وحدت کی یہ پرنور گھڑیاں امتِ مسلمہ کے لیے تجدیدِ عہدِ اخوت و اتحاد کی نوید لے کر آتی ہیں۔ یہ بابرکت ایام نہ صرف سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تعلیماتِ اہلبیتِ اطہار علیہم السلام کی یاد دلاتے ہیں، بلکہ ہمیں یہ بھی سمجھاتے ہیں کہ حقیقی وحدت محض نعرہ نہیں، بلکہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر چل کر امت تفرقے کی گھٹا ٹوپ فضاؤں سے نکل کر ایمان و اخوت کی روشنی میں سانس لے سکتی ہے۔ انہی بابرکت لمحوں کی جھلک میلادِ صادقینؑ کی تقریبات میں نمایاں نظر آتی ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت طالبۂ مدرسہ سیدہ کریمہ بتول نے حاصل کی؛ سیدہ ممتاز فاطمہ نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ نظامت کی ذمہ داری نہایت خوش آہنگ اور پُر اثر انداز میں سیدہ ضحیٰ بتول نے انجام دی۔

اس بابرکت تقریب کی صدارت محترمہ سیدہ عابدہ بتول (مبلغہ ہریانوی) نے کی، جبکہ محترمہ سیدہ ثانیہ بتول، محترمہ سیدہ اشم زہراء (ہریانوی) اور محترمہ قمر زہراء (مظفرنگری) نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے محفل کی روحانیت اور وقار میں اضافہ کیا۔

وحدت محض نعرہ نہیں، بلکہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر چل کر امت تفرقے سے نکل کر ایمان و اخوت کی روشنی میں سانس لے سکتی ہے، مقررین

اس محفل کی اصل روح خطیبۂ نورانی محترمہ سیدہ علی فاطمہ (ناظمۂ تعلیم مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ) کا علمی و روحانی خطاب تھا۔ انہوں نے نہایت مؤثر انداز میں قرآن و احادیث کی روشنی میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ کو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشارتوں کا عملی عکس قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ "میلادِ صادقینؑ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ وحدتِ اسلامی کا پیغام صرف ایک نظریہ نہیں، بلکہ ایسا طرزِ حیات ہے جو امت کو انتشار کی تاریکی سے نکال کر اخوت، محبت اور ایمان کی پناہ میں لے آتا ہے۔"

محفل کے دوران مدرسہ کی ہونہار طالبات نے بارگاہِ معصومینؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وحدت محض نعرہ نہیں، بلکہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر چل کر امت تفرقے سے نکل کر ایمان و اخوت کی روشنی میں سانس لے سکتی ہے، مقررین

مہمانِ خصوصی محترمہ سیدہ ثانیہ بتول جامعہ المصطفیٰ ایران نے اپنے پرخلوص خطاب میں کہا کہ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کے انتظامات اور درسی نظام نہ صرف حسنِ ترتیب اور بہترین نظم و ضبط کے آئینہ دار ہیں، بلکہ اس میں عشقِ اہل بیتؑ اور خدمتِ دین کی خوشبو رچی بسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے نئی نسل کے دلوں میں ایمان کی شمع روشن کرتے ہیں اور امت کو فکری و عملی استقامت عطا کرتے ہیں۔

محترمہ نے دعا کی کہ یہ ادارہ اپنی تعلیمی، روحانی اور تربیتی خدمات کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے چراغِ ہدایت ثابت ہو۔

مہمانِ خصوصی محترمہ سیدہ اشم زہراء نے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کی طالبات کی محنت، ان کے فکری شعور اور تعلیمی ذوق کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی وہ ننھے چراغ ہیں جو کل کو ملت کی تقدیر کو روشن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اجتماعات نئی نسل کے قلوب میں محبتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور معرفتِ اہلِ بیتؑ کو راسخ کرتے ہیں۔

مہمانِ خصوصی محترمہ قمر زہرا مظفرنگری نے اپنی گفتگو میں نہ صرف محفل کی روحانی فضا کو سراہا، بلکہ عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی خوشی میں تمام طالبات کو عیدی بھی پیش کی۔ ان کا یہ عملی اظہار، رحمتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی خوشبو میں محبت و الفت کا ایک حسین استعارہ بن گیا۔

وحدت محض نعرہ نہیں، بلکہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر چل کر امت تفرقے سے نکل کر ایمان و اخوت کی روشنی میں سانس لے سکتی ہے، مقررین

آخر میں صدرِ محفل محترمہ سیدہ عابدہ بتول نے نہایت مؤثر دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ "پروردگار! ہمیں میلادِ صادقینؑ کی ان بابرکت ساعتوں کو اپنی عملی زندگی میں حقیقی وحدت، اخلاص اور خدمتِ دین کے جذبے میں ڈھالنے کی توفیق عطا فرما۔ اے اللہ! اس محفل کے تمام شرکاء، اساتذہ اور طالبات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما۔"

آخر میں محترمہ سیدہ علقمہ بتول، معلمہ مدرسہ بنت الہدیٰ نے تمام خواتین کی شرکت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ یہ بابرکت تقریب منجانب اساتذہ و طالبات مدرسہ بنت الہدیٰ سید چھپرہ ضلع کرنال ہریانہ منعقد کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha