حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سوسائٹی کی جانب سے امامیہ ہال علی گڑھ ہندوستان میں جشنِ صادقین علیہما السّلام کی مناسبت سے ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اے ایم یو کے شعبۂ شیعہ دینیات کے پروفیسر ڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقع پر ممتاز و معروف شعرائے کرام نے اپنے شاندار کلام پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔
حجت الاسلام الحاج سید شباب حیدر نے جشنِ صادقین علیہما السّلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ اکرمؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم تاجدارِ انبیاءؐ کی سیرت پر چلیں، خلوت و جلوت میں آپؐ کی سُنتوں کو زندہ کریں اور آپؐ جو مشن لے کر آئے اس کا حصہ بنیں اور اس کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاوّل کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ آپؐ کی سیرت پاک سے روشنی حاصل کریں اور اسے اختیار کرنے کی کوشش کریں! علم و سیرت محض ایک شخصیت کی سوانح عمری ہی نہیں، بلکہ یہ ایک تہذیب، ایک تمدن، ایک قوم، ایک ملت اور ایک الٰہی پیغام کے آغاز اور ارتقاء کی انتہائی اہم داستان ہے، لہٰذا دنیا کو منور کریں اور آخرت میں اعلٰی مقام حاصل کریں! رسول اکرمؐ کی پیروی آج کی اسلامی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے۔









آپ کا تبصرہ