حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتۂ وحدت اور عید میلاد النبیؐ کی خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کی دوسری عظیم ریلی امان کمپلیکس ماگام سے برآمد ہوکر امام بارگاہ یاگی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔
عید میلاد النبی اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی میں جامعہ باب العلم کے مختلف کیمپس کے طلباء و طالبات کے علاوہ مؤمنین کی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔
امام بارگاہ ماگام میں منعقدہ تقریب کی صدارت تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔
تقریب میں علمائے کرام، حوزات علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتذہ و مکتبۃ الزھراءؑ حسن آباد کے علاؤہ باب العلم سے منسلک مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات، معلمین و معلمات اور تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب سے جن علمائے دین نے خطاب کیا ان میں مولانا سید مجتبٰی عباس الموسوی الصفوی، مولانا سید یوسف موسوی، مولانا سید محمد حسین صفوی اور غلام علی گلزار شامل ہیں۔
مقررین نے سیرتِ نبوی ؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام سید حسین الموسوی، حجت الاسلام غلام محمد گلزار، حجت الاسلام مولوی نثار حسین والو، حجت الاسلام مولوی محبوب الحسن، حجت الاسلام گوہر حسین، حجت الاسلام شیخ غلام محمد، حجت الاسلام شیخ ذاکری حجت الاسلام سید علی، حجت الاسلام سید عادل اور مولوی سید مصطفی موسوی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اپنے صدارتی خطاب میں صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نبی آخر الزمان ؐ کی ولادت باسعادت اور عالم عرب کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزمان ؐ کی ولادت کے زمانے میں دنیا بالخصوص جزیرہ نماے عرب میں انسانی معاشرے کو جگر سوز مصائب کا سامنا تھا اور مظلوم انسانیت بڑی شدت سے کسی الٰہی نجات دہندہ کی تلاش میں تھی؛ ایسے میں اللہ تعالیٰ نے حضور ؐ کے ظہور سے انسانیت پر عظیم احسان فرمایا۔
اس موقع پر آغا سید حسن نے ابنا انجمن ماگام زونل کمیٹی و منسلک دِہ کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جلسہ و جلوس میں نظم برقرار رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ