منگل 9 ستمبر 2025 - 12:49
ولادتِ باسعادت صادقین (ع) و ہفتۂ وحدت!

حوزہ/ معصومین علیہم السلام نے ہمیشہ وحدتِ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ آئمہ کی نظر میں وحدت صرف ایک وقتی سیاسی ضرورت نہیں تھی، بلکہ دینی و ایمانی فریضہ تھی، تاکہ امت ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی و تفرقے میں نہ پڑے، بلکہ حق و عدل کے قیام میں شریک رہے۔

تحریر: مولانا سید قاسم علی رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی| معصومین علیہم السلام نے ہمیشہ وحدتِ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ آئمہ کی نظر میں وحدت صرف ایک وقتی سیاسی ضرورت نہیں تھی، بلکہ دینی و ایمانی فریضہ تھی، تاکہ امت ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی و تفرقے میں نہ پڑے، بلکہ حق و عدل کے قیام میں شریک رہے۔

آئمہ کی تعلیمات میں وحدت کے پہلو

1. قرآن کی روشنی میں

آئمہ نے ہمیشہ قرآن کی اس آیت کی طرف توجہ دلائی: "واعتصموا بحبل الله جميعًا ولا تفرقوا" (آل عمران: 103) یعنی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور تفرقہ نہ ڈالو۔

2. امام علی علیہ السلام

امام علیؑ نے اپنی زندگی میں کئی مواقع پر وحدتِ امت کو اپنی ذاتی حق تلفی پر مقدم کیا۔ آپؑ فرماتے ہیں:"میں نے خلافت پر ہاتھ روک لیا تاکہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف نہ ہو اور دین میں رخنہ نہ پڑے۔"(نہج البلاغہ، خطبہ 73)

3. امام حسن علیہ السلام

امام حسنؑ نے صلح کرکے امت کو خانہ جنگی سے بچایا اور فرمایا:"میں نے صلح اس لیے کی کہ امت محمدؐ کا خون بہنے سے بچ جائے۔"

4. امام حسین علیہ السلام

کربلا میں بھی امام حسینؑ کا قیام اصلاحِ امت اور اصل اسلام کی بقا کے لیے تھا، تاکہ امت ٹوٹنے اور گمراہی میں نہ پڑے۔ آپؑ نے فرمایا: "میں نے خروج اس لیے کیا ہے کہ امتِ جدمیں اصلاح کروں۔"

5. امام جعفر صادق علیہ السلام

آپؑ نے مختلف مکاتب کے علماء کے ساتھ علمی گفتگو کی، ان کے احترام کو باقی رکھا اور فرمایا: "تم ہمارے لیے زینت بنو، باعثِ عار نہ بنو۔"(یعنی اپنے عمل اور کردار سے امت میں عزت و اتحاد قائم کرو)

6. امام رضا علیہ السلام

مامون عباسی کے دربار میں آپؑ نے ولایتِ عہد قبول کی تاکہ امت میں فکری و سیاسی اتحاد پیدا ہو اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پہنچایا جا سکے۔

دور حاضر میں وحدت مسلمین اک ضروری عمل ہے جسے کی اسلامی برادری میں اک جہٹی پیدا ہو اور اسلام دشمن طاقت اسرائیل اور امریکہ سے مقابلہ میں اہم کردار ادا کیا جا سکے اور مظلومین جہاں جسمیں اکثریت مسلمانوں کی ہے انسے حمایت کا جزبہ وہمدردی احساس اجاگر کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha