پیر 8 ستمبر 2025 - 12:38
جموں میں جشنِ میلاد النبی (ص): رہبر انقلاب اسلامی کی تصاویر کے ساتھ وحدتِ مسلمین کا پیغام

حوزہ/ بٹھنڈی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر صدر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں اور انجمن حسینی کے اشتراک سے ایک پرمسرت جلوس نکالا گیا، جس میں شرکاء نے وحدتِ مسلمین کے نعرے لگائے اور رسول (ص) کی تعلیمات کے ساتھ فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بٹھنڈی-جموں/ صدر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں، جناب الحاج عاشق حسین خان، اور انجمن حسینی بٹھنڈی کے اشتراک سے، میوسل ہوسٹل کرگل کالونی کی معاونت سے عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ایک پرمسرت جلوس نکالا گیا۔

یہ جلوس، جامعہ مسجد حضرت امام رضا علیہ السلام بٹھنڈی سے برآمد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ یہ مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی مکہ مسجد کے قریب پہنچا، جہاں پر مسجد کی انتظامیہ اور وہاں موجود افراد نے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔

شرکاء نے جلوس کے دوران وحدتِ مسلمین کے نعرے بلند کیے اور رسول خدا (ص) کی سیرت کے حوالے سے تعلیمات عام کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور امت مسلمہ میں اتحاد کا پیغام دیا۔

اس موقع پر شرکاء نے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، شہید قدس قاسم سلیمانی اور سیدِ مقاومت حسن نصر اللہ کی تصاویر بھی بلند کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha