جمعرات 3 جولائی 2025 - 10:19
شگر بلتستان؛ عالمی یومِ علی اصغر کی مناسبت سے بچوں اور نوجوانوں کا عظیم اجتماع

حوزہ/ 6 محرم الحرام عالمی یومِ حضرت علی اصغر علیہ السّلام کی مناسبت سے جامع مسجد تسر شگر بلتستان میں بچوں اور نوجوانوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چھ محرم الحرام عالمی یومِ حضرت علی اصغر علیہ السّلام کی مناسبت سے جامع مسجد تسر شگر بلتستان میں بچوں اور نوجوانوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں تسر کے مختلف گاؤں سے بچے اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حضرت علی اصغر علیہ السّلام سے عقیدت کا اظہار کیا۔

یہ اجتماع جلوس کی شکل میں عالمی استکبار بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل سے اظہارِ نفرت کرتے ہوئے جامع مسجد تسر پہنچا۔

جامع مسجد میں حجت الاسلام نادم شگری نے کربلا کے جوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

شیخ علی احمد سعیدی نے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور شھدائے کربلا کے ساتھ بچوں اور نوجوانوں کا عہد نامہ پڑھا۔

اس موقع پر شرکاء نے امریکہ واسرائیل مردہ باد/رہبر کے فرمان پر جان بھی قربان ہے/حزب فقط حزب اللہ رہبر فقط خامنہ ای/ کے نعروں کے ذریعے استکبار سے اپنی نفرت اور رہبرِ انقلاب سے عقیدت کا اظہار کیا۔

اجتماع میں اصغر، قاسم، عباس، اکبر اور حسین نام کے بچوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

عالم اسلام کی سر بلندی، استکبار کی نابودی اور مجاہدین اسلام خصوصاً رہبرِ انقلاب کی صحت وسلامتی کی دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام کو پہنچا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha