۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
کرگل میں مذہبی عقیدت کے ساتھ اربعین حسینی میں منایا گیا     

حوزہ/ عالم انسانیت کے ساتھ کرگل میں بھی اربعین حسینی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے حسینی پارک میں نماز ظہرین باجماعت ادا کرکے پورے مذہبی عقیدت وجذبہ کے ساتھ برآمد ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم انسانیت کے ساتھ کرگل میں بھی اربعین حسینی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے حسینی پارک میں نماز ظہرین باجماعت ادا کرکے پورے مذہبی عقیدت وجذبہ کے ساتھ برآمد ہوا جوکہ خمینی چوک سے فاطمیہ چوک، جامع مسجد سے حنفیہ جامع مسجد چوک وہاں سے واپس حسینی پارک پہنچا۔جسمیں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوکر نواسے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم و اور وفادار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جلوس میں مقامی علمائے کرام بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں مذہبی عقیدت کے ساتھ اربعین حسینی میں منایا گیا

جلوس میں پیام اربعین چیرمین "آی کے ایم ٹی" شیخ رجای صاحب بیان کیا اور زیارت اربعین امام جماعت شیخ خادم صادقی کے توسط سے ادا کی گی۔

آخر میں دشمنان انسانیت امریکا واسرایل کے خلاف اظہار براٸت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے دعائے خیر کے ساتھ جلوس اربعین اختتام پذیر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .