اتوار 7 ستمبر 2025 - 10:49
حضرت نبی رحمتؐ کی سیرتِ پاک پر عمل کرنا ہی حقیقی جشن ہے: آقا سید حسن موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام ہفتۂ وحدت اور عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے وادی بھر میں تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے کا آغاز حسبِ روایت خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے ہوا جہاں صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں ایک شاندار جلوسِ میلاد برآمد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام ہفتۂ وحدت اور عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے وادی بھر میں تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے کا آغاز حسبِ روایت خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے ہوا جہاں صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں ایک شاندار جلوسِ میلاد برآمد کیا گیا؛ یہ جلوس علمگری بازار اور مرزا کامل چوک حول سے گزرتا ہوا امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ کدل میں اختتام پذیر ہوا۔

حضرت نبی رحمتؐ کی سیرتِ پاک پر عمل کرنا ہی حقیقی جشن ہے: آقا سید حسن موسوی

جلوس میں حوزاتِ علمیہ کے طلبہ و طالبات، دینی مکاتب کے سینکڑوں طلبہ اور تنظیم کے کارکنوں کے علاوہ فرزندانِ توحید کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

حضرت نبی رحمتؐ کی سیرتِ پاک پر عمل کرنا ہی حقیقی جشن ہے: آقا سید حسن موسوی

جلوس سے قبل خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ میں ایک پُر وقار محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں آغا صاحب نے عید میلاد النبیؐ کی عظمت و فضیلت اور اسوۂ رسولؐ کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عشقِ رسولؐ محض زبانی دعوے کا نام نہیں، بلکہ دین و شریعت اور سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی عشق ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک مسلمان اپنی زندگی کو اسوۂ رسولؐ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہیں کرتا، اُس کا دعوائے عشق نامکمل اور ناقص ہے۔

حضرت نبی رحمتؐ کی سیرتِ پاک پر عمل کرنا ہی حقیقی جشن ہے: آقا سید حسن موسوی

انہوں نے اس موقع پر امت مسلمہ کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک مہینہ قرآن و سنت کی پیروی، باہمی اخوت و اتحاد کو فروغ دینے اور اسلام دشمن استکباری سازشوں کے مقابلے میں صف آرا ہونے کا پیغام دیتا ہے۔

آغا سید حسن نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی قوت و عظمت کا سرچشمہ عشقِ رسولؐ ہے اور اسی عقیدے کو کمزور کرنے کی کوششیں ہمیشہ سے دشمنانِ اسلام کا ہدف رہی ہیں۔

جلوس میلاد النبی ؐ کے اختتام پر امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں محفل میلاد سے جن دیگر علمائے کرام نے خطابات کیے، ان میں مولانا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی، مولانا سید ارشد حسین موسی اور مولانا غلام محمد گلزار شامل ہیں۔تقریب میں حجت الاسلام سید محمد حسین موسوی، حجت الاسلام سید یوسف موسوی، حجت الاسلام سید محمد صفوی، حجت الاسلام مولوی نثار حسین والو اور حجت الاسلام سید عادل حسین موسوی نے بھی شرکت کی۔

حضرت نبی رحمتؐ کی سیرتِ پاک پر عمل کرنا ہی حقیقی جشن ہے: آقا سید حسن موسوی

نظامت کے فرائض مولانا سید تصدق حسین نقوی نے انجام دئیے۔

تقریب کے اختتام پر آقا حسن صفوی کے بیٹے مولانا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے جلوس میں شامل حوزاتِ علمیہ کے طلبہ و طالبات، دینی مکاتب کے سینکڑوں طلبہ اور تنظیم کے کارکنوں کے علاوہ فرزندانِ توحید کی ایک بڑی تعداد کی باوقار اور منظم شرکت پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نظم و ضبط کے ساتھ جلوس میں شمولیت کو سیرتِ نبویؐ کے عملی پیغام کا مظہر قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha