حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی نے رونی محلہ ڈل میں جامعہ باب العلم کی نئی عمارت کا افتتاح کیا؛ افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور منتظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آغا حسن نے عید الزہراءؑ کو عالمِ تشیع کے لیے سب سے بڑی خوشی کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ایمان و سرور کی علامت ہے۔
صدرِ انجمنِ شرعی نے مدرسین اور علاقے کے مؤمنین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سعی آئندہ ایک مثالی دینی معاشرہ تشکیل دینے کی ضمانت ہے۔
پروگرام میں بچوں نے قرآن خوانی اور دعاؤں کی تلاوت کی۔









آپ کا تبصرہ