حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تلرزو بانڈی پورہ میں آج انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزا و جلوس علم شریف برآمد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسینؑ نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے عزاداری کی روح اور اس کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عزاداری ہمیں ہمیشہ صبر، اخلاق اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں بعض افراد کی جانب سے چند علمائے دین کے خلاف نازیبا اور نامناسب زبان استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
آغا مجتبیٰ عباس نے کہا کہ اختلاف رائے فکری اور علمی میدان میں ہوسکتا ہے لیکن اختلاف کو ہمیشہ اخلاقی دائرے میں رکھنا چاہئے۔ عزاداری ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ ہم اپنی زبان کو پاکیزہ رکھیں اور علما و دینی شخصیات کی توہین ہرگز نہ کریں
انہوں نے مزید کہا کہ علما کی عزت و تکریم دراصل دین اور امت کی عظمت ہے اور عزادارانِ امام حسینؑ کو چاہیے کہ ہر حال میں اپنی گفتگو اور رویے کو عزاداری کے شایانِ شان رکھیں۔









آپ کا تبصرہ