ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 19:28
اتحاد موجودہ دور میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ضرورت، مقررین

حوزہ/ادارۂ معارف و علوم اسلامی کی جانب سے بڈگام کے قمرو علاقے میں جشنِ میلاد النبی (ص) اور امام جعفر صادقؑ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا، جس میں ہزاروں بچے، بزرگ اور خواتین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ معارف و علوم اسلامی کی جانب سے بڈگام کے قمرو علاقے میں جشنِ میلاد النبی (ص) اور امام جعفر صادقؑ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا، جس میں ہزاروں بچے، بزرگ اور خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنی پوری زندگی دین کی سربلندی کے لیے وقف کر دی، لہٰذا ہمیں ان کی تعلیمات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

اتحاد موجودہ دور میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ضرورت، مقررین

خطباء نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری زندگیوں کا مقصد وہی ہونا چاہیے جو نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے امت کو سکھایا ہے۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ وقت میں سب سے بڑی ضرورت مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ہے۔انہوں نے شیعہ سنی بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز اسلام کی بقاء اور طاقت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ جہاں کہیں بھی مسلم ممالک پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے، امت مسلمہ ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور مظلوموں کی حمایت جاری رہے گی۔

اس موقع پر شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امام جعفر صادقؑ کی ولادت کی یاد منانے کا پیغام یہی ہے کہ اسلام کو مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور عدل و انصاف کی حکمرانی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے یہ تقریب آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں ایسوسی ایشن کے متعدد معزز اراکین بھی شریک تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha