حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر ہندوستان میں جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی دفترِ نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی لکھنو تشریف لائے؛ جہاں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں ذمہ دار علماء نے میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوزات علمیہ ہندوستان کے تابناک ماضی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا اور درپیش مشکلات اور ان کے رائے حل پر غور کیا اور روشن مستقبل کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی۔
اس نشست میں حاج آقائے بیات، مولانا سید منظور عالم جعفری، مولانا ذیشان علی عارفی، مولانا سید محمد حسین رضوی، مولانا سید محمد عباس، مولانا شبیر حیدر، مولانا محمد علی، مولانا تنظیم حیدر، مولانا حسن عباس اور مولانا علی ہاشم عابدی نے شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ