جمعہ 12 ستمبر 2025 - 17:27
مدرسہ حیدریہ ہریانہ میں جشنِ صادقین (ع) کے موقع پر پینٹنگ کمپٹیشن کا اہتمام/طلبہ وطالبات کی نمایاں کارکردگی

حوزہ/مدرسہ حیدریہ سید چھپرہ ضلع کرنال  ہریانہ ہندوستان میں اس سال صادقین فاؤنڈیشن قم المقدسہ ایران کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی و امام جعفر صادق علیہ السلام نہایت شاندار انداز میں منایا گیا، یہ روح پرور اور ولائی اجتماع اہلِ ایمان کے لیے خوشی، مسرت اور تجدیدِ عہد کا ذریعہ ثابت ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ حیدریہ سید چھپرہ ضلع کرنال ہریانہ ہندوستان میں اس سال صادقین فاؤنڈیشن قم المقدسہ ایران کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی و امام جعفر صادق علیہ السلام نہایت شاندار انداز میں منایا گیا، یہ روح پرور اور ولائی اجتماع اہلِ ایمان کے لیے خوشی، مسرت اور تجدیدِ عہد کا ذریعہ ثابت ہوا۔

اس بابرکت تقریب کی صدارت جناب مولانا سید محمد ثقلین صاحب، صدر مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ نے کی۔

تقریب میں منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ نبوت و امامت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

مدرسہ حیدریہ ہریانہ میں جشنِ صادقین (ع) کے موقع پر پینٹنگ کمپٹیشن کا اہتمام/طلبہ وطالبات کی نمایاں کارکردگی

اس روحانی اجتماع کا ایک نمایاں حصہ عید میلاد النبی پینٹنگ کمپٹیشن تھا، جس میں 39 طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اس مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں محبتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ کو فنی اور تخلیقی انداز میں اجاگر کرنا تھا۔

شرکاء نے اپنے فن پاروں کے ذریعے نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ کی سیرت اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی عظمت کو رنگوں اور خدوخال میں پیش کیا۔

کامیاب طلبہ و طالبات میں سیدہ سارہ بانو نے پہلا انعام، سیدہ ممتاز فاطمہ نے دوسرا انعام، ام البنین نے تیسرا انعام، علی پیکر نے چوتھا انعام، جبکہ طیبہ بتول نے پانچواں انعام حاصل کیا؛ ان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، جبکہ دیگر 34 طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دئیے گئے، تاکہ ان کی لگن اور محنت مزید پروان چڑھے۔

مدرسہ حیدریہ ہریانہ میں جشنِ صادقین (ع) کے موقع پر پینٹنگ کمپٹیشن کا اہتمام/طلبہ وطالبات کی نمایاں کارکردگی

تقریب کے دوران مقررین نے سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کی کامیابی اور نجات انہی پاکیزہ اصولوں اور نورانی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔

مقررین نے کہا کہ میلاد کی یہ محافل محض رسمی تقریبات نہیں، بلکہ ایمان کی تجدید، روح کی بالیدگی اور عہدِ وفا کی یاد دہانی ہیں۔

آخر میں اس نورانی تقریب کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف پر ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha