حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی ہندوستان کے باہمی تعاون سے ایک خصوصی فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو 20 اور 27 ستمبر 2025 کو لگایا جائے گا۔

کیمپ کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا اور یہ A-13، پریہ درشنی وہار، لکشمی نگر، دہلی-110092 میں منعقد کیا جائے گا۔
کیمپ میں مریضوں کو آنکھوں کے علاج اور معائنے کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جن میں شامل ہیں:
فری او پی ڈی
فری چیک اپ
آنکھوں کا مکمل معائنہ
ماہر ڈاکٹر سے خصوصی مشورہ
مریضوں کا معائنہ معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر جاوید ایچ. فاروقی (MBBS, DNB) کریں گے، جو سینئر کنسلٹنٹ آئی اسپیشلسٹ اور Cornea, Cataract & Refractive Surgeon ہیں۔ ڈاکٹر فاروقی نے آسٹریلیا کے رائل ایڈیلیڈ اسپتال سے فیلوشپ بھی حاصل کر رکھی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کیمپ میں شرکت کے لیے صرف ₹100 رجسٹریشن فیس مقرر ہے، جبکہ باقی تمام سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اس نایاب طبی خدمت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
رابطہ نمبر: +91 9599 444 445، 9319570586
16:58 - 2025/09/17









آپ کا تبصرہ