پیر 13 اکتوبر 2025 - 19:18
خدمتِ خلق میں شیعہ علما پیش پیش، مصطفیٰ آباد میں مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد

حوزہ/ ملت کی دینی و سماجی رہنمائی کے ساتھ ساتھ خدمتِ عامہ کے میدان میں بھی شیعہ علمائے کرام فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت دہلی کے مصطفیٰ آباد میں اے۔ایم۔آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اور دھرمشلا ناراینا سپر اسپیشیالٹی اسپتال کے تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ منعقد ہوا، جس میں ماہر ڈاکٹروں اور علمائے کرام نے مل کر عوام کو مختلف طبی سہولتیں فراہم کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی/ قوم و ملت کے دینی و سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ صحتِ عامہ کے میدان میں بھی شیعہ علمائے کرام پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔ قوم کی فلاح و بہبود کے جذبے سے سرشار علما نہ صرف دینی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں بلکہ عملی طور پر عوامی خدمت کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر 12 اکتوبر 2025 کو دہلی کے مصطفیٰ آباد میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، ڈاکٹر حضرات اور سماجی کارکنان نے مشترکہ طور پر حصہ لے کر خدمتِ خلق کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔

تفصیلات کے مطابق، 12 اکتوبر 2025 کو مصطفیٰ آباد میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے متعدد شہریوں نے بھرپور حصہ لیا اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کے منتظمین نے بتایا کہ کیمپ کا انعقاد اے۔ایم۔آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے دھرمشلا ناراینا سپر اسپیشیالٹی اسپتال کے تعاون سے کیا گیا ، دہلی کے ۔ کیمپ میں امراض نسواں کی ماہر (Gynecologist) اور طبی ماہر (Physician سے مریضوں کا تفصیلی کیا اور ہر مریض کو مفید مشورے دیے۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو مختلف طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، جن میں پاپ اسمیئر (PAP Test)، ماموگرافی (Mammography)، بلڈ پریشر اور شوگر کی جانچ، ہڈیوں کی جانچ (Bone Scan)، پھیپھڑوں کی کارکردگی (PFT)، اور دل کی دھڑکن اور برقی کارکردگی کی جانچ (ECG) شامل تھیں۔

کیمپ کے دوران ٹرسٹ کے رکن مولانا رضی حیدر نے کیمپ کے تمام معاونین، دھرمشیلا ہاسپیٹل کی ڈاکٹر سشما ڈاکٹر اروڑا, اور وہاں کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اسکے علاوہ ڈاکٹر حسین عباس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیمپ کے انعقاد میں بہت اہم کردار ادا کیا، مولانا نے خاص طور پر کہا کہ ڈاکٹر مظاہر صاحب اور ڈاکٹر فضہ فاطمہ صاحبہ، جو ٹرسٹ کے ممبر ہیں، نے امروہہ سے دہلی آ کر کیمپ میں خدمت انجام دی، اور یہ ان کی زحمتیں ناقابل فراموش ہیں۔

منتظمین نے مرزا شاہد ابن یوسف علی صاحب، حاجی شمس الحسن، اور حاجی قاسم صاحب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے کیمپ کے انتظامات میں بھرپور تعاون کیا۔ اسکے علاوہ مولانا محمد رضا امام جمعہ کھجوری ، مولانا مردان علی امام جماعت 20 نمبر امام باڑہ اور مولانا طالب، مولانا عابد رضا اور دیگر علماء نے شرکت فرماکر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔

قابل ذکر ہے کہ کیمپ میں اے۔ایم۔آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے رکن مولانا ذیشان حیدر بھی موجود رہے، جنہوں نے کیمپ کے نظام کو بہ حسن و خوبی سنبھالا اور ہر انتظام کو موثر انداز میں چلایا۔

واضح رہے کہ کیمپ کا مقصد صحت عامہ کو فروغ دینا اور مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن بنانا ہے۔ شہریوں نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ شہریوں کے لیے انتہائی مفید اور ضرورت کے وقت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • فرحت عباس IN 20:16 - 2025/10/13
    جزاک اللّہ
  • کریم حیدر IN 08:17 - 2025/10/14
    اے ایم آر میڈیکل اینڈ ٹرست کی خدمات ممتاز اور منفرد ہیں جزاک اللہ
  • کریم حیدر IN 08:17 - 2025/10/14
    اے ایم آر میڈیکل اینڈ ٹرست کی خدمات ممتاز اور منفرد ہیں جزاک اللہ
  • کریم حیدر IN 08:17 - 2025/10/14
    اے ایم آر میڈیکل اینڈ ٹرست کی خدمات ممتاز اور منفرد ہیں جزاک اللہ
  • زین الحسن IN 08:36 - 2025/10/14
    کیا علمائے کرام بھی ایسا سوچ سکتے ہیں ابھی تک تو دیکھا تھا سب اپنی فکر میں لگے ہیں قوم ڈوب جائے ان کو مطلب نہیں اللہ ان علماء کو سلامت رکھے قوم کو اسی طرح کے علماء کی ضرورت ہے
  • زین الحسن IN 08:36 - 2025/10/14
    کیا علمائے کرام بھی ایسا سوچ سکتے ہیں ابھی تک تو دیکھا تھا سب اپنی فکر میں لگے ہیں قوم ڈوب جائے ان کو مطلب نہیں اللہ ان علماء کو سلامت رکھے قوم کو اسی طرح کے علماء کی ضرورت ہے
  • تحریر حسن نقوی IN 10:03 - 2025/10/14
    ابھرتا ہوا سورج ہیں مولانا رضی صاحب
  • تحریر حسن نقوی IN 10:03 - 2025/10/14
    ابھرتا ہوا سورج ہیں مولانا رضی صاحب
  • تحریر حسن نقوی IN 10:03 - 2025/10/14
    ابھرتا ہوا سورج ہیں مولانا رضی صاحب
  • سلیمان IN 13:34 - 2025/10/14
    جزاک اللہ علمائے کرام ہی امام کی غیبت کبریٰ میں امت کو سنبھال سکتے ہیں
  • سلیمان IN 13:34 - 2025/10/14
    جزاک اللہ علمائے کرام ہی امام کی غیبت کبریٰ میں امت کو سنبھال سکتے ہیں