حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً مفت میڈیکل کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں مریضوں کو مفت مشورہ، ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، ٹرسٹ کی جانب سے بروز ہفتہ، 23 اگست 2025 کو ایک اور مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک AMR چیریٹیبل کلینک، سی-32، گلی نمبر 3، تھانہ جگت پوری کے قریب، رادھے شیام پارک ایکسٹینشن، دہلی-51 میں منعقد ہوگا۔
اس کیمپ میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر ڈاکٹر محسن علی (MBBS) اپنی خدمات فراہم کریں گے اور مریضوں کو مفت طبی مشورہ دیا جائے گا۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھنے میں اس سہولت کو بروئے کار لائیں۔ مزید معلومات کے لیے www.amrmedicaltrust.com پر وزٹ کریں یا +91 9319570586 / 9971276600 پر رابطہ کریں۔










آپ کا تبصرہ