جمعہ 22 اگست 2025 - 17:59
لکھنؤ؛ شہادتِ امام رضا (ع) کی مناسبت سے کربلا عظیم خان میں امام کے پرچم کی زیارت کروائی جائے گی

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السّلام فاؤنڈیشن تالکٹورہ لکھنؤ کی جانب سے پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضا (ع) مشہد ایران کی زیارت، کربلا عظیم اللہ خاں لکھنؤ میں کروائی جائے گی، مؤمنین سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی استدعا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی بتاریخ ۲۹صفر بمطابق 24/ اگست 2025 بروز اتور، بوقت بعد نمازِ مغرب، کربلا عظیم اللہ خان، تالکٹورہ، لکھنؤ (شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام) میں بمناسبت شہادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے عالیجناب مولانا سید رضی حیدر ایران کلچرہاؤس خطاب فرمائیں گے۔

مجلس کے بعد شبیہ حرم حضرت معصومہ قم سے پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضا علیہ السلام( مشہد،ایران ) مؤمنین نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے کربلا عظیم اللہ خان تک لے جائیں گے۔

لہٰذا تمام مؤمنین سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ تشریف لائیں اور امامؑ کے گنبد سے آئے ہوئے پرچموں کی زیارت سے فیضیاب ہوں۔

نوٹ: نمازِ مغربین با جماعت ادا ہوگی اس کے فوراً بعد مجلسِ عزاء شروع ہو جائے گی۔

منجانب: A.I.R. Charitable Foundation Lucknow

حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن، تالکٹورہ،لکھنؤ

لکھنؤ؛ شہادتِ امام رضا (ع) کی مناسبت سے کربلا عظیم خان میں امام کے پرچم کی زیارت کروائی جائے گی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • علی حسن IN 19:37 - 2025/08/22
    جزاک اللہِ بہت خوب جو مشہد نہیں جا پاے وہ پرچم کی زیارت کریں