حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ افراد کی داد رسی کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ذیلی اداروں کے تحت نواں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بمقام چک نمبر 5/4L عیسائیاں والا نزد مقصود پور بلوچاں تحصیل و ضلع مظفرگڑھ پنجاب میں ہوا؛ جہاں سینکڑوں افراد کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

یہ میڈیکل کیمپ ڈاکٹر محمد عباس میرانی، سردار منظور حسین اخلاق، ڈاکٹر شبیر حسین، ڈاکٹر خرم عباس یوکے، خان حمزہ عباس یوکے، شجر عباس خان و دیگر برادران و مخلص کارکنان کی میزبانی میں لگایا گیا۔
اس میڈیکل کیمپ میں مستند و ماہر ڈاکٹرز اور کہنہ مشق میڈیکل اسٹاف نے سینکڑوں نادار و لاچار و غریب متاثرین کو بلا تفریق مذہب و مسلک و فرقہ مفت چیک اپ مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی۔










آپ کا تبصرہ