ہفتہ 18 اکتوبر 2025 - 04:00
شیعہ علماء کونسل اور ذیلی اداروں کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آٹھویں میڈیکل کیمپ کا ضلع جھنگ میں انعقاد

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان اور کونسل کے ذیلی اداروں کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آٹھواں میڈیکل کیمپ ڈب کلاں تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں لگایا گیا؛ جہاں مریضوں کو مفت میں طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور کونسل کے ذیلی اداروں کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آٹھواں میڈیکل کیمپ ڈب کلاں تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں لگایا گیا؛ جہاں مریضوں کو مفت میں طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

شیعہ علماء کونسل اور ذیلی اداروں کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آٹھویں میڈیکل کیمپ کا ضلع جھنگ میں انعقاد

یہ میڈیکل کیمپ مولانا لیاقت علی سیال صوبائی رہنماء ایس یو سی، سید اسد عباس حسنی، سردار دلبر حسین خان، مولانا سید عاصم عباس نقوی و دیگر برادران و مخلص کارکنان کی میزبانی میں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ سیلاب 2025ء کے متاثرین کی دلجوئی، تسلی، تشفی اور مرہم سازی کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر سرپرستی شیعہ علماء کونسل اور ذیلی اداروں کی نگرانی میں سید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha