پیر 27 اکتوبر 2025 - 16:29
شیعہ علماء کونسل و ذیلی اداروں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری؛ ضلع ملتان کے گردونواح میں دسواں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان و ذیلی اداروں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے؛ اس سلسلے میں موضع بیٹ واہی تحصیل جلالپور پیروالا ضلع ملتان میں دسواں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان و ذیلی اداروں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے؛ اس سلسلے میں موضع بیٹ واہی تحصیل جلالپور پیروالا ضلع ملتان میں دسواں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ میڈیکل کیمپ، مولانا شرافت حسین مجتبائی تحصیل صدر ایس یو سی جلالپور پیروالا، ملک منتظر مہدی ایڈووکیٹ، میثم عباس مجتبائی اور دیگر برادران و مخلص کارکنان کی میزبانی میں لگایا گیا۔

اس میڈیکل کیمپ میں مستند اور معتبر ڈاکٹروں نے سینکڑوں سیلاب زدگان کا مفت میں چیک اپ اور انہیں طبی خدمات فراہم کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha