جمعہ 24 اکتوبر 2025 - 12:35
مرکزی حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ ’’امید ‘‘ پورٹل پر اوقاف رجسٹریشن بابت ہیلپ ڈیسک کے قیام کا اعلان

حوزہ/ اوقاف سے متعلق حکومت ہند کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر علماء ومومنینِ مبارکپور کی دعوت پر ایک ہنگامی مجلسِ مشاورت کا انعقاد ہوا؛ جس میں مرکزی حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ ’’امید ‘‘ پورٹل پر اوقاف رجسٹریشن بابت ہیلپ ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مبارکپور کے علمائے کرام و مؤمنین ذوی الاحترام کی جانب سے نشر کردہ ایجنڈا (اعلامیہ) کے مطابق بتاریخ ۲۱؍اکتوبر بروز منگل بوقت ۸؍بجے شب بمقام امامباڑہ دربار حسینی محلہ شاہ محمد پور مبارکپور ضلع اعظم گڑھ ہندوستان میں زیر صدارت حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ ایک ہنگامی میٹنگ بطورِ مجلسِ مشاورت کا انعقاد ہوا؛ جس میں مرکزی حکومت نے وقف املاک کے نظم و نسق کی غرض سے مسلمانوں کی قومی و مذہبی جائیدادوں اور عبادتخانوں کے رجسٹریشن کے لیے ایک ’’امید ‘‘ نامی سینٹرل پورٹل ایپ ("Ummeed" Central Portal)کا آغاز کیا ہے، جس میں تمام قومی ومذہبی جائدادوں،عباد ت خانوں وغیرہ یعنی اوقاف کا رجسٹریشن کروانا بہت ضروری ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے رجسٹریش کروانے کی آخری تاریخ ۵؍دسمبر۲۰۲۵ء مقرر ہے اس سلسلے میں قوم و ملت کے اوقاف سے متعلق غوروخوض کیا۔

مشاورتی اجلاس میں اتفاق رائے سے درج ذیل افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بعنون ’’ہیلپ ڈیسک‘‘ تشکیل دی گئی، تاکہ خواہشمند حضرات بوقت ضرورت صلاح و مشورے کے لئےان سے رابطہ کرسکیں اور رجسٹریشن سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ امید پورٹل کا آفیشل لنک ہ درج ذیل ہے:

umeed.minorityaffairs.gov.in

امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ:05-12-2025

اسمائے ممبران کمیٹی (ہیلپ ڈیسکHelp desk)مع موبائل نمبرات:

حسن رضا صاحب ابن محمد سبطین منیم جی مرحوم مبارکپور9307156728 ،پرویز اعظمی ابن حاجی جابر حسین صاحب9415092087،ماسٹر حسین اصغر ابن افتخار حسین صاحب9936211033،ماسٹر جاوید رضا ابن قنبر علی صاحب8960860255،فرزند علی ابن زائر حسن صاحب مرحوم8299639624،قنبر علی ابن ناصر رضا صاحب 6307532891،شہنشاہ حیدر ابن نذیر حسن صاحب املو,9369969915۔

مذکورہ میٹنگ میں درج ذیل حضرات سمیت کثیر تعداد میں مبارکپور کے امامباڑوں، مسجدوں، مدرسوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں کے متولیان و منتظمین اور مؤمنین حضرات نے شرکت کی: مولانا حسن اختر عابدی صاحب مبارکپور.مولانا فیروز عباس صاحب . مولانا عرفان عباس صاحب .مولانا کرار حسین اظہری صاحب.مولانا ڈاکٹر علی ریحان ترابی صاحب .مولانا مظفر نقی صاحب .ظفر احمد صاحب .حاجی حسن جعفر صاحب. حاجی علی امام صاحب.ناصر مہدی صاحب.دلبر علی صاحب .الحاج اعجاز حیدر کربلائی .ابن حسن،علمدار حسین .شمیم رضا .ناصر حسین .محمد قاسم جوادی .علی رضا. فرمان رضا. عزیز اصغر.ابوالقاسم .فیضان منیم جی.ماسٹر شجاعت صاحب املو.اظہارالحسن صاحب .عزادار حسین صاحب .سرفراز حسین صاحب.وفادار حسین صاحب .احتشام حیدرصاحب. محمد شبیب صاحب .زاہد حسین صاحب.اعجازصاحب.ماسٹر محمد مختارصاحب .جاوید رضا صاحب نوادہ.عابد حسین صاحب. اور دیگر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha