اتوار 26 اکتوبر 2025 - 17:44
حوزوی میڈیا کو عالمی سطح پر مرجع خبری بنانا، دورِ حاضر کی اہم ضرورت

حوزہ/ موجودہ دور میں عالمی ذرائع ابلاغ کے تیز رفتار اثرات کے پیش نظر ضروری ہے کہ حوزوی میڈیا علمی، فکری اور بین الاقوامی سطح پر ایسا مؤثر نیٹ ورک قائم کرے مذہب تشیع کی حقیقی ترجمانی کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں آیت‌اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل، حجت‌ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے اتوار، 3 جمادی الاول 2025 کو قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

دورے کے دوران، حوزہ نیوز ایجنسی کے ذمہ داران اور بین الاقوامی شعبے کے مدیران نے رپورٹنگ کے نظام، میڈیا پالیسیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر حوزہ نیوز کے زمہ داران کے ساتھ بھی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں دونوں جانب سے میڈیا تعاون میں وسعت، بین الاقوامی رابطوں کے فروغ، اور حوزات علمیہ کے درمیان خبری تبادلے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس-ممبئی) نے حوزہ نیوز ایجنسی کے علمی و اطلاع‌ رسانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا: دشمن کے میڈیا انحصار کو توڑنا اور حوزوی میڈیا کو عالمی سطح پر مرجع خبری کی حیثیت دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور دینی شناخت کی تقویت کو عصرِ حاضر کے میڈیا کی اولین ذمہ داری قرار دیا اور کہا: آج کے نوجوان حوزہ علمیہ کے قیمتی علمی و فکری ورثے سے مکمل طور پر واقف نہیں؛ اس لیے ضروری ہے کہ روحانیت کی خدمات اور معارف کو جدید اور پُرکشش انداز میں پیش کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha