جمعہ 24 اکتوبر 2025 - 00:09
پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

حوزہ/ مولانا محبوب مہدی عابدی: فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ، سیاسی نہیں مذہبی و انسانی بنیاد پر ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ زوم کے ذریعے ایس این این چینل کی جانب سے "فریاد فلسطین" کے عنوان پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی کی صدارت میں ایک کانفرنس برگزار کی گئی ۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

شکاگو امریکہ سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید محبوب مہدی عابدی نجفی نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنی وصیت میں تقوائے الٰہی کے ساتھ ساتھ مظلوموں کی حمایت کی شدت سے تاکید کی ہے اور اس میں مذہب کی کوئی شرط نہیں لگائی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ مظلوم کی حمایت سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ اس پر ہونے والے ظلم کی وجہ سے ہے جس کا حکم اللہ نے دیا ہے ۔ ہم نے جس طرح اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے اسی طرح ایران کے اس بادشاہ کی بھی مخالفت کی تھی جو ظاہری طور پر تو شیعہ تھا لیکن حقیقت میں ظالم تھا ۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

اس کانفرنس کے صدر اور عمید جامعہ نظامیہ لکھنؤ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی نے برادران وطن کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ایک وسیع النظر دین ہے جو ہر دھرم کے ماننے والوں سے پیار کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔ اپنی عالمانہ تقریر کو جاری رکھتے ہوئے مولانا موصوف نے فلسطین کے مظلوموں کی کھل کر حمایت کی اور ان پر ظلم کرنے والے اسرائیل کی شدید مذمت کر کے مظلوموں کے لیے دعا کی ۔ مولانا سید حمید الحسن نے کہا کہ قران مجید میں جو لفظ کفر یا کافر استعمال ہوا ہے اس کو لے کر کچھ لوگ اسلام کی شکل کو غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں جب کہ یہ الفاظ ان لوگوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں جنہوں نے ہمارے نبی کریم کو اذیتیں دی تھیں یا ان پر حملہ کیا تھا ۔ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ جب تک نبی کریم مکے میں تھے اس وقت تک کوئی جنگ نہیں ہوئی اور مدینہ منورہ میں جو جنگیں ہوئیں تھیں وہ سب کی سب دفاعی عنوان رکھتی تھیں ۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

اھل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والی محترم شخصیت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری قرآن کریم مولانا دانش نبیل قاسمی نے اپنی تقریر میں اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کو یہ جان لینا چاہیے کہ ظالم کی عمر بہت زیادہ نہیں ہوتی بہت جلد ہر ظالم کیفر کردار تک پہنچتا ہے ۔ مولانا نبیل قاسمی نے کہا کہ اس وقت شیعہ ، سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

شہر لکھنؤ سے مولانا سید حیدر حسن آل نجم الملت نے اپنی تقریر میں اس کانفرنس کے منتظمین کی خاص کر ایس این این چینل کے ایڈیٹر ان چیف مولانا علی عباس وفا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو ظلم ہوا ہے اس نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے ۔ ہزاروں مرد ، عورت اور بچوں کو ظالم نے بزدلانہ حملوں سے شہید تو کیا ہی ان پر بیرونی امداد روک کر ہزاروں فلسطینیوں کو بھوک اور پیاس کے ذریعے مرنے پر مجبور کر دیا ، ہم اس وحشیانہ عمل کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

شہر پونا سے مولانا اسلم رضوی نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے ذریعے شرم الشیخ میں ہونے والی میٹینگ کو فلسطین کے مظلوموں کے خلاف ایک گھناؤنی سازش بتاتے ہوئے فرمایا کہ جنگ بندی کے نام پر اسرائیل کے خلاف ہونے والے تاریخی احتجاج کو ختم کرنے کے لیے جعلی و سازشی جنگ بندی کا سہارا لیا گیا ۔ جنگ بندی کے نام پر انسانی برادری کو گمراہ کیا گیا کہ وہ اپنا احتجاج ختم کر دیں کیونکہ اب فریقین نے صلح کر لی ہے تو احتجاج کی کوئی ضرورت نہیں اور یہی ہوا کہ پوری دنیا میں جو لوگ ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلے ہوئے تھے ان کی گھر واپسی ہو گئی یعنی یہ احتجاج کرنے والے یہ سمجھ کر اپنے گھر چلے گئے کہ اب مصالحت ہو گئی ہے تو جنگ بندی کے بعد احتجاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ مختلف بہانوں سے آج بھی غزہ کے عوام پر وحشیانہ حملے جاری ہیں ۔ اس جنگ بندی کو تاریخ بشریت میں سب سے بڑا فراڈ اور دھوکہ لکھا جائے گا ۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

ایس این این چینل کے ایڈیٹر ان چیف مولانا علی عباس وفا نے اس کانفرنس کو منظم و مرتب تو کیا ہی نظامت کے فرائض بھی انجام دیے ۔

پوری دنیا میں فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت زندہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی

آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید حمید الحسن تقوی نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے اور وطن عزیز کی سربلندی کے لیے دعا کی اور مقررین کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ یہ کانفرنس ایس این این چینل کے ذریعے براہ راست نشر کی گئی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha